ایشیاء

سال کا 12 واں پولیو کیس

پاکستان میں سال کا 12واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سال گزشتہ کے مقابلہ کیس کی یہ دگنی تعداد ہے۔ پولیو کے خاتمہ کی ملک کی کوششوں کو دھکا پہنچا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں سال کا 12واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سال گزشتہ کے مقابلہ کیس کی یہ دگنی تعداد ہے۔ پولیو کے خاتمہ کی ملک کی کوششوں کو دھکا پہنچا ہے۔

تازہ کیس صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال سے رپورٹ ہوا ہے۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔ اخبار نے ریجنل ریفرنس لیباریٹری فار پولیو ایراڈیکیشن کے ایک عہدیدار کے حوالہ سے کہا کہ 6سالہ لڑکے کو پولیو ہوا ہے۔

یہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 4 سال میں پہلا کیس ہے۔ گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 6کیسس رپورٹ ہوئے تھے۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ جاریہ سال کا 8واں مہینہ ہے اور کیسس سال گزشتہ کے مقابلہ دگنے ہوچکے ہیں۔

ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے بموجب پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو ابھی بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔

a3w
a3w