تلنگانہ

خاموش رائے دہی کے ذریعہ عوام بی آرایس کو سبق سکھائے گی:ہنمنت راو

بی آرایس سے کانگریس میں شامل ایم ہنمت راو نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام خاموش رائے دہی کے ذریعہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کو سبق سکھائیں گے۔

حیدرآباد: بی آرایس سے کانگریس میں شامل ایم ہنمت راو نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام خاموش رائے دہی کے ذریعہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کو سبق سکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

کانگریس میں شمولیت کے بعد انہوں نے ضلع میدک کے مشہور چرچ کے ساتھ ساتھ درگاہ شریف میں حاضری دی۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاد دلایا کہ وہ ضلع میدک کے عوام کے آشیرواد سے ماضی میں دو بار ایم ایل اے کے طور پر وہ منتخب ہوچکے ہیں۔

ہنمنت راو نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس کی حکومت پر سوال اٹھانے پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بعض اسمبلی حلقوں کو کافی ترقی دی جارہی ہے جبکہ دیگر حلقوں کو بُری طرح نظرانداز کردیاگیا ہے۔