اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
غزہ میں اتوار کی صبح اسرائیلی حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ اِن میں وہ 4 افراد شامل ہیں، جو ہسپتال کامپلکس کے اندر بے گھر لوگوں کے لئے بنے ٹینٹ کیمپ میں پناہ لئے ہوئے تھے۔
تل ابیب: غزہ میں اتوار کی صبح اسرائیلی حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ اِن میں وہ 4 افراد شامل ہیں، جو ہسپتال کامپلکس کے اندر بے گھر لوگوں کے لئے بنے ٹینٹ کیمپ میں پناہ لئے ہوئے تھے۔
ایک فلسطینی نے تل ابیب کے مضافات میں چاقو سے حملہ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ غزہ میں تقریباً 10 ماہ سے جنگ جاری ہے۔ لبنان اور ایران میں گزشتہ ہفتہ علیحدہ حملوں میں حماس کے 2 سینئر رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ایران اور اس کے حلیف بدلہ لینے والے ہیں۔ مزید تباہ کن علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ میں ایک فلسطینی لڑاکے کو نشانہ بنایا۔ اِس حملہ میں ثانوی دھماکے ہوئے جس سے علاقہ میں ہتھیاروں کی موجودگی کا اشارہ ملتا ہے۔
شمالی غزہ میں ایک اور حملہ میں ایک مکان ڈھیر ہوگیا۔ کم از کم 8افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3بچے اور ان کے ماں باپ اور ان کی دادی شامل ہیں۔ سیول ڈیفنس کے بموجب غزہ شہر میں ایک گاڑی پر حملہ میں مزید 3 افراد کی جان گئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنایا۔
وہ اکثر الزام عائد کرتی رہتی ہے کہ فلسطینی لڑاکے سیول علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ وہ کوشش کرتی ہے کہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ گزشتہ برس شروع ہونے والی جنگ میں کم از کم 39ہزار 550فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ علاقہ کی وزارتِ صحت نے یہ بات بتائی۔