حیدرآباد: تلنگانہ بھر کے اسکولوں میں دسہرہ کے موقع پر 10 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک 13 روزہ تعطیلات رہیں گی۔ اسکول 23 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے مختلف انتظامی امور کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں کے لیے دسہرہ کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تعطیلات جاری سمیٹیو اسیسمنٹ-1 (Summative Assessment-1) امتحانات کے اختتام کے بعد شروع ہوں گی۔ امتحانات 9 اکتوبر کو مکمل ہوں گے۔
محکمہ تعلیم نے نویں جماعت کے 9 اکتوبر کو ہونے والے انگریزی کے امتحان کے وقت میں معمولی تبدیلی بھی کی ہے۔ انگریزی کا پرچہ صبح 9:15 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک منعقد ہوگا۔
دوسری جانب تلنگانہ کے جونیر کالجس میں بھی دسہرہ کی تعطیلات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے 21 اکتوبر تک تعطیلات رہیں گی، جبکہ جونیر کالجس 22 اکتوبر کو دوبارہ کھل جائیں گے۔