جنوبی فلپائن میں فیری ڈوبنے سے 13 افراد کی موت، 100 سے زائد لاپتہ
جنوبی فلپائن کے صوبہ باسیلان کے قریب پیر کی علی الصبح ایک بین جزیرہ فیری کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 13 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس کشتی میں 300 سے زائد مسافر اور عملہ سوار تھا۔
منیلا: جنوبی فلپائن کے صوبہ باسیلان کے قریب پیر کی علی الصبح ایک بین جزیرہ فیری کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 13 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس کشتی میں 300 سے زائد مسافر اور عملہ سوار تھا۔
جنوب مغربی مینداناؤ میں فلپائن کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ یہ فیری کشتی زامبوانگا سٹی سے صوبہ سولو کے جولو جزیرے کی جانب جا رہی تھی کہ باسیلان صوبے کے ضلع حدجی مہتامد کے علاقے بلوک بلوک جزیرے کے قریب سمندر میں غرق ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق رسکیو ٹیموں نے پیر کی صبح تک سمندر سے کم از کم 13 لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ درجنوں افراد کو کوسٹ گارڈ یونٹس، بحریہ کے جہازوں اور قریبی ماہی گیروں کی کشتیوں نے ریسکیو کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
خراب سمندری حالات کے باوجود علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے لیے فضائی اور بحری وسائل تعینات کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق فیری ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جا ری ہیں۔