شادی کا جھانسہ دے کر 14 خواتین کا استحصال، ملزم امارات سے گرفتار
شادی کا وعدہ کرکے 14 خواتین کا مبینہ جنسی استحصال کرنے اور ان سے رقم وصول کرنے کا الزام، انٹرپول کی ریڈ کارنر نوٹس کے بعد متحدہ عرب امارات سے ہندوستان لایا گیا۔

نئی دہلی: (پی ٹی آئی) عورتوں کے جنسی استحصال کے کیسس میں مہاراشٹرا کو مطلوب ایک شخص کا جمعہ کے دن متحدہ عرب امارات سے اخراج عمل میں آیا۔ یہ آپریشن سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی مدد سے کیا گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
بھگوڑے محمد مازن کے خلاف انٹرپول نوٹس جاری تھی۔ سی بی آئی ترجمان بینا یادو نے یہ بات بتائی۔ اس نے شادی کے بہانے 14 عورتوں کا استحصال کیا تھا، ان سے پیسہ لیا تھا اور ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائی تھیں۔
بعد ازاں وہ بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ سی بی آئی نے مہاراشٹرا پولیس کے کہنے پر اس کے خلاف انٹرپول کی ریڈ کارنر نوٹس جاری کروائی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں اس کی موجودگی کا پتہ چلنے پر وہاں کے عہدیداروں نے اسے گرفتار کرکے ہندوستانی حکام کے حوالہ کردیا۔
مہاراشٹرا پولیس کی ایسکارٹ ٹیم اسے لانے مہاراشٹرا گئی تھی۔ ٹیم نے اس کے ساتھ جمعہ کو کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ سی بی آئی انٹرپول کی مدد سے سال 2026 کے دوران 74 بھگوڑوں کو پکڑ کر ہندوستان لاچکی ہے۔