شمالی بھارت
14 سالہ لڑکا نپاہ وائرس سے متاثر
کیرالہ میں ملاپورم ضلع کے چیمبرسیری میں ایک 14 سالہ لڑکے کے نپاہ وائرس سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ملاپورم: کیرالہ میں ملاپورم ضلع کے چیمبرسیری میں ایک 14 سالہ لڑکے کے نپاہ وائرس سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ریاست کے وزیر صحت وینا جارج نے ہفتہ کو پانڈیکڈ میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ریاست میں نپاہ وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔
لڑکے کا نمونہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے کو بھیجا گیا تھا جہاں سے اس کی ٹیسٹ رپورٹ میں اس کے نپاہ وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔
وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر میں درد ،جسم میں درد اور کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔ تاہم سندھ سمیت پاکستان بھر میں تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔