تلنگانہ

56 لاکھ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرادی گئی

اب تک 56 لاکھ 58 ہزار 484 کسانوں کے کھاتوں میں جملہ 4754.64 کروڑ روپے جمع کروائے گئے ہیں۔وزیرزراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی خواہش کے مطابق زراعت کو منافع بخش بنایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: کسانوں کو فصلیں اگانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری رعیتوبندھو اسکیم کے تحت مزید 1,87,847 کسانوں کے کھاتوں میں رقم جمع کرائی گئی۔8 لاکھ 53 ہزار 409 ایکڑ کے لیے یہ رقم جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
نتیش کمار کے پاس صرف 22 ہزار کی نقدی، بینکوں میں 48ہزار روپے!
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
لاڈلی بہنا اسکیم کا آغاز

اب تک 56 لاکھ 58 ہزار 484 کسانوں کے کھاتوں میں جملہ 4754.64 کروڑ روپے جمع کروائے گئے ہیں۔وزیرزراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی خواہش کے مطابق زراعت کو منافع بخش بنایاجارہا ہے۔  

ہر گاؤں میں دھان کی خریداری کے مراکز قائم کرنے اور دھان کی صدفیصد خریداری کرنے کا سہر ا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے سر جاتا ہے۔

 ہر بار اپوزیشن اور میڈیا کے ایک حصے کا مقصد رعیتوبندھو اسکیم کے فنڈز کے اجرائی سے پہلے سالانہ دھان کی خریداری کے دوران حکومت پر الزام لگانا ہوتا ہے لیکن حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کو بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔

a3w
a3w