حیدرآباد

تلنگانہ کے 148ملازمین کو دوبارہ سکریٹریٹ میں خدمات کا موقع

دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ سکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے 148ملازمین کو آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر اے پی کے لئے الاٹ کیاگیا تھا۔ان کو تلنگانہ میں واپسی پر خدمات کا موقع دوبارہ فراہم کیاگیا ۔

حیدرآباد:متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعداے پی میں خدمات کے لئے بھیجے گئے تلنگانہ سکریٹریٹ کے 148 ملازمین کو دوبارہ تلنگانہ سکریٹریٹ میں خدمات کا موقع فراہم کرنے سے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ فائل پر دستخط کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ سکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے 148ملازمین کو آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر اے پی کے لئے الاٹ کیاگیا تھا۔ان کو تلنگانہ میں واپسی پر خدمات کا موقع دوبارہ فراہم کیاگیا ۔

تاہم سکریٹریٹ میں کوئی عہدے خالی نہ ہونے پر ان کو مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کے دفاتر میں خدمات کا موقع فراہم کیاگیا تھا۔یہ ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ ان کو سکریٹریٹ میں ان کے سابقہ عہدے ہی فراہم کئے جائیں۔ان کی اس درخواست پر وزیراعلی نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلہ میں فائل پردستخط کردیئے۔