تلنگانہ

اسکیننگ سنٹر کے بیت الخلامیں 16 سالہ لڑکی کی زچگی، نوزائیدہ کو کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق، لڑکی پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے بعد اپنی ماں کے ساتھ اسپتال پہنچی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے اسکیننگ کا مشورہ دیا جس پر وہ ایک نجی اسکیننگ سنٹر گئی۔ وہاں بیت الخلااستعمال کرنے کے دوران لڑکی کو زچگی کا درد شروع ہوا اور اس نے اپنی ماں کی مدد سے ایک صحت مند بچہ کو جنم دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں پیر کی شام ایک اسکیننگ سنٹر کے بیت الخلا میں 16 سالہ نابالغ لڑکی نے بچہ کو جنم دیا۔ اس واقعہ نے پورے ضلع میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تفصیلات کے مطابق، لڑکی پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے بعد اپنی ماں کے ساتھ اسپتال پہنچی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے اسکیننگ کا مشورہ دیا جس پر وہ ایک نجی اسکیننگ سنٹر گئی۔ وہاں بیت الخلااستعمال کرنے کے دوران لڑکی کو زچگی کا درد شروع ہوا اور اس نے اپنی ماں کی مدد سے ایک صحت مند بچہ کو جنم دیا۔

حیرت انگیز اور افسوسناک بات یہ ہے کہ بچہ کی پیدائش کے فوراً بعد لڑکی کی ماں نے نوزائیدہ کو اسکیننگ سنٹر کے کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود عملہ نے یہ منظر دیکھ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی اور بچہ کو ناگر کرنول کے جنرل اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ لڑکی حاملہ کیسے ہوئی اور اس کے پیچھے کون ملوث ہے۔