حیدرآباد

بلند عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں طالبہ کی موت

طالبہ جس کی شناخت تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والی 17سالہ پرینکا کے طورپر کی گئی ہے، حیدرآباد کے حیات نگر، پرگتی نگر میں ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

حیدرآباد: بلند عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کے ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اس طالبہ جس کی شناخت تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والی 17سالہ پرینکا کے طورپر کی گئی ہے، حیدرآباد کے حیات نگر، پرگتی نگر میں ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

 وہ یہاں انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم تھی۔ساتھ ہی وہ نیٹ کی کوچنگ بھی لے رہی تھی۔کل شب یہ نابالغ لڑکی ہاسٹل کی چھت پر گئی جہاں سے اس نے کود کرخودکشی کرلی۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔