تلنگانہ

تلنگانہ کے 17اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج

شہرحیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔تلنگانہ کے بعض اضلاع کے اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔تلنگانہ کے بعض اضلاع کے اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

محکمہ موسمیاتنے کہا ہے کہ ریاست کے 13اضلاع میں کہر کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔عادل آباد، آصف آباد،منچریال، نرمل، جنگاوں،سدی پیٹ،یادادری بھونگیر،رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری،وقارآباد، سنگاریڈی اورمیدک میں کہر کا اثرزیادہ ہے۔

بعض اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔17اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔