بھارت

دوردرشن اور آکاشوانی کی بحالی کے لئے ڈھائی ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ

منصوبے کا ایک اور اہم ترجیحی شعبہ ملکی اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کا مواد تیار کرنا ہے اور زیادہ چینلوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز کی صلاحیت کو اپ گریڈ کر کے ناظرین کے لیے متنوع مواد کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہے۔

نئی دہلی: حکومت نے آج دوردرشن اور آکاشوانی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرکے اگلے 20 برسوں کے لئے تکنیکی طور پر جدید انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لئے 2.5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک پرعزم منصوبے کو منظوری دے دی۔ 

متعلقہ خبریں
آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن ووٹوں کی گنتی کی سب سے بڑی کوریج کے لیے تیار
دوردرشن، ٹیم انڈیاکے دورہ ویسٹ انڈیز کو6زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا

اس اسکیم کو آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔

میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پرسار بھارتی یعنی آکاشوانی (آل انڈیا ریڈیو) اور دوردرشن (ڈی ڈی) کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2,539.61 کروڑ روپے کی رقم کی لاگت والی مرکزی اسکیم ‘دی براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ’ (بی آئی این ڈی) کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اسکیم کا مقصد رسار بھارتی کو تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور اپ گریڈیشن، مواد کی تخلیق اور سول کام میں نشریات سے متعلق اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق بی آئی این ڈی اسکیم پبلک براڈکاسٹر کو بہتر انفراسٹرکچر کے ساتھ اپنی سہولیات کو جامع طور پر اپ گریڈ کرنے کے قابل بنائے گی جس سے بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں، سرحدی اور اسٹریٹجک علاقے سمیت ان کی پہنچ کو وسیع تر بڑھاتے ہوئے سامعین اور ناظرین تک اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کیا جائے گا۔

منصوبے کا ایک اور اہم ترجیحی شعبہ ملکی اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کا مواد تیار کرنا ہے اور زیادہ چینلوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز کی صلاحیت کو اپ گریڈ کر کے ناظرین کے لیے متنوع مواد کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہے۔

ڈی ڈی اور اے آئی آر اسٹوڈیوز کو ایچ ڈی لیول بنانے کے لیے او بی وین کی خریداری اور ڈیجیٹل اپ گریڈیشن کو بھی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

عوامی نشریات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے علاوہ، براڈکاسٹنگ آلات کی فراہمی اور تنصیب سے متعلق مینوفیکچرنگ اور خدمات کے ذریعے بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کا بھی امکان ہے۔

ٹی وی/ریڈیو پروڈکشن، ٹرانسمیشن اور متعلقہ میڈیا سے متعلقہ خدمات سمیت مختلف مواد کی تخلیق میں تجربہ کار افراد کے لیے مواد کی تخلیق اوراے آئی آر اور ڈی ڈی کے لیے تخلیقی مواد کے میدان میں بالواسطہ ملازمت کی کافی گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ، ڈی ڈی فری ڈش کی رسائی میں توسعی کے منصوبے سے بھی ڈی ڈی فری ڈش ڈی ٹی ایچ باکسز کی تیاری میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

a3w
a3w