حیدرآباد

”میراٹرانسپورٹ محفوظ ہے“پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل

ٹریفک جام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے یہ خصوصی کیوآرکوڈ اسٹیکرس پرائیویٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔نوانٹری کے اوقات کے دوران خصوصی اجازت کے ساتھ یہ اسٹیکرس دیئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ”میراٹرانسپورٹ محفوظ ہے“پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ٹریفک کو باقاعدہ بنانا اور روڈ سیفٹی ہے۔

تعمیراتی میٹرئیل سے متعلق گاڑیاں،پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں،اسکول بسوں، آئی ٹی ملازمین کو لے جانے والی گاڑیوں کا اس پروگرام کے تحت احاطہ کیاجائے گاجن کو نو انٹری کے اوقات کے دوران گاڑیاں چلانے کیلئے سائبرآباد کمشنر پولیس دفتر سے لازمی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

ایسے گاڑیوں کے لئے پولیس کی جانب سے انوکھا کیوآرکوڈتیارکیاگیا ہے۔تمام متعلقہ افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ درکار اجازت دفتر کمشنر پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے حاصل کریں۔

ٹریفک جام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے یہ خصوصی کیوآرکوڈ اسٹیکرس پرائیویٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔نوانٹری کے اوقات کے دوران خصوصی اجازت کے ساتھ یہ اسٹیکرس دیئے جارہے ہیں۔

سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں صبح 7.30بجے تا11.30بجے دن اورشام 4بجے تا10.30بجے شب کے درمیان ہیوی وہیکلس کو چلانے کی اجازت نہیں ہے۔کیو آرکوڈ اسٹیکر کوڈ میں گاڑیوں سے متعلق تمام طرح کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

a3w
a3w