سوشیل میڈیا
ملک میں واٹس ایپ کے 26 لاکھ بیاڈ اکاؤنٹس ممنوع
میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے ہندوستان میں (تھرڈ پارٹی ڈاٹا کے بموجب) تقریباً 500ملین یوزرس ہیں۔ ہندوستان میں ستمبر میں 666 شکایتیں آئی تھیں اور 23 پر کارروائی ہوئی تھی۔

نئی دہلی: میٹا کی ملکیتی واٹس ایپ نے منگل کے دن کہا کہ اس نے نئے آئی ٹی قوانین 2021 کی متابعت میں ستمبر میں ہندوستان میں 26 لاکھ اکاؤنٹس ممنوع قراردیئے۔ سوشل میڈیا کو مزید ذمہ دار بنانے آئی ٹی رولس میں ترمیم کی جارہی ہے۔
میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے ہندوستان میں (تھرڈ پارٹی ڈاٹا کے بموجب) تقریباً 500ملین یوزرس ہیں۔ ہندوستان میں ستمبر میں 666 شکایتیں آئی تھیں اور 23 پر کارروائی ہوئی تھی۔
واٹس ایپ پلیٹ فارم نے اگست میں 23 لاکھ بیاڈ اکاؤنٹس کو ممنوع قراردیا تھا۔ اسی دوران مزید محفوظ اور جواب دہ انٹرنیٹ پر زور دینے وزارت ِ الکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی نے بعض ترامیم کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد ”ڈیجیٹل ناگرکوں“ (ڈیجیٹل شہریوں) کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔