شمالی بھارت

یوپی میں ایک ہفتہ میں 3 طلاق کے 2 کیسس، 16 افراد کے خلاف معاملہ درج

پولیس نے ایک ہفتہ میں 3طلاق کے 2 علیحدہ واقعات کے سلسلہ میں 16 افراد کے خلاف کیسس درج کئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

گونڈہ (یوپی): پولیس نے ایک ہفتہ میں 3طلاق کے 2 علیحدہ واقعات کے سلسلہ میں 16 افراد کے خلاف کیسس درج کئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
یامنی جادھو نے ممبئی میں برقعے تقسیم کرنے کی مدافعت کی
طلاق کے لئے صرف نیت کافی نہیں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی

ہندوستان میں طلاق ِ ثلاثہ 2019 میں غیرقانونی قراردی گئی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ونیت جیسوال نے ہفتہ کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ موضع خان پور کی 22 سالہ حنا بانو نے شوہر اور 8 سسرالی رشتہ داروں کے خلاف شکایت درج کرائی۔

حنا بانو کا الزام ہے کہ اسے جسمانی اور جذباتی اذیت دی گئی۔ شادی کے بعد چہیز کا بھی مطالبہ ہوا۔ شوہر نے اسے اکتوبر 2023 میں 3 طلاق دے دی۔

دوسرے کیس میں منی پور خورہنسہ کی 24 سالہ صوبی نے شوہر اور شوہر کے 6 ارکان ِ خاندان کے خلاف جہیز ہراسانی اور تین طلاق کی شکایت درج کرائی۔ اس کا کہنا ہے کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر 27 اگست 2024 کو اسے طلاع دی گئی۔

a3w
a3w