تلنگانہ

خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے 2کانسٹیبلس نے جان بچائی

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ اس کی جان بچانے پر جگن کی بیوی اور ارکان خاندان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔بتایاجاتا ہے کہ اس نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد:خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے دوکانسٹیبلس نے جان بچائی۔یہ واقعہ کل شب تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے بڈنگ پیٹ میں پیش آیا۔ جگن نامی شخص نے پولیس کواطلاع دی کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس اطلاع کے ساتھ ہی کانسٹیبل نارائنا اور نرسمہا جو رات کی ڈیوٹی پر تھے فوراً جگن کے گھر پہنچے۔پولیس نے جگن کو نیچے اتارااور اس کا فوری طور پر سی پی آر کروایاجس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی۔

 ہوش میں آنے کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ اس کی جان بچانے پر جگن کی بیوی اور ارکان خاندان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔بتایاجاتا ہے کہ اس نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔