جموں و کشمیر

سری نگر میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے کافی مقدار میں ممنوعہ سائیکو ٹراپک مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت خالد احمد ولد محمد اسمٰعیل راتھر ساکن راشن گھاٹ صورہ اور باسط احمد ڈار ولد بلال احمد ڈار ساکن عثمانیہ کالونی وانٹ پورہ عیدگاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ کی ایک ٹیم نے گنج بخش پارک پر ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے کافی مقدار میں ممنوعہ سائیکو ٹراپک مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت خالد احمد ولد محمد اسمٰعیل راتھر ساکن راشن گھاٹ صورہ اور باسط احمد ڈار ولد بلال احمد ڈار ساکن عثمانیہ کالونی وانٹ پورہ عیدگاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر پولیس نے سال 2024 کے دوران 156منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 1.17کلو برون شوگر،2.92کلو ہیروئن، 13.13کلو چرس، 10.16کلو گانجا ، 2.83کلو کرسٹل متھ ، 44.18کلو ممنوع نشیلی اشیاء, 284نشہ آور بوتلیں اور 2823نشیلی ٹکیاں برآمد کیں ہیں۔