شمالی بھارت

اعظم خان کے قریبی ساتھی گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ کبھی ان کا شمار اعظم خان کے خاص سپہ سالاوں میں ہوتا تھا۔سی او سٹی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کےبعد جوہر یونیورسٹی میں حسن کو چیف سیکورٹی افسر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپو رمیں سابق کابینی وزیر و ایس پی کے سینئر رہنما اعظم خان کے نزدیکی تصور کئے جانے والے ریٹائرد سی ای او حسن خان کو پولیس نے آج گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

سی او سٹی انج چودھری نے بتایا کہ حسن کے خلاف این بی ڈبلیو وارنت ہے اور ہو عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے۔ گذشتہ کئی دنوں سے وہ فرار چل رہے تھے۔ جس کی وجہ سے آج تھانہ عظیم نگر پولیس نے انہیں گرفتار کر کے سخت سیکورٹی کے درمیان انہیں عدالت میں پیش کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ حسن دو معاملات میں پولیش کو مطلوب تھے۔وہیں حسن نے بتایا کہ ان کے خلاف این بی ڈبلیو وارنٹ جاری ہوا ہے اس کی انہیں جانکاری نہیں تھی۔ قابل ذکر ہے کہ حسن اعظم خان کے کافی نزدیکی تصور کئے جاتے ہیں۔وہ اعطم کے ساتھ کئی معاملوں میں ملزم بھی ہیں۔ ان پر زمین قبضہ کرنے کے معاملے عدالت میں زیر غور ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کبھی ان کا شمار اعظم خان کے خاص سپہ سالاوں میں ہوتا تھا۔سی او سٹی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کےبعد جوہر یونیورسٹی میں حسن کو چیف سیکورٹی افسر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔