شمالی بھارت

ہریانہ میں بی جے پی کو 2 آزاد ارکان کی تائید (ویڈیو)

ہریانہ میں بی جے پی تیسری مرتبہ حکومت بنانے والی ہے۔ 2 آزاد ارکان ِ اسمبلی دیویندر قادیان اور راجیش جون نے چہارشنبہ کے دن فیصلہ کیا کہ وہ حلف برداری کے بعد بی جے پی حکومت کی تائید کریں گے۔

چندی گڑھ (پی ٹی آئی) ہریانہ میں بی جے پی تیسری مرتبہ حکومت بنانے والی ہے۔ 2 آزاد ارکان ِ اسمبلی دیویندر قادیان اور راجیش جون نے چہارشنبہ کے دن فیصلہ کیا کہ وہ حلف برداری کے بعد بی جے پی حکومت کی تائید کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

راجیش جون‘ کانگریس کے باغی ہیں جبکہ قادیان نے بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

آج دونوں نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی جو ہریانہ میں بی جے پی کے الیکشن انچارج ہیں۔