جموں و کشمیر

رام بن میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد از جان، پانچ دیگر زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے سناسر سیاحتی مقام میں ہوٹل عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زندہ جھلس جانے سے برسر موقع ہی از جان ہوئے جبکہ پانچ دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

جموں: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے سناسر سیاحتی مقام میں ہوٹل عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زندہ جھلس جانے سے برسر موقع ہی از جان ہوئے جبکہ پانچ دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی (ویڈیو)
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے آگ کی وجوہات جاننے کی خاطر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

اطلاعات کے مطابق رام بن کے سناسر میں جمعرات اعلیٰ الصبح ہوٹل ما ں شانتی کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی پولیس فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو افراد زندہ جھلس جانے سے از جان ہوئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں عمارت سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ ہوٹل میں موجود لوگوں کو باہر آنے کا موقع ہی نہیں ملا جس وجہ سے اس دلدوز آگ کی واردات میں دو افراد جن کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی از جان ہوئے۔

دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے آگ کی وجوہات جاننے کی خاطر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جنہیں فوری طورپر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ذریعہ
یو این آئی