جرائم و حادثات
آندھراپردیش میں 2 لاریوں میں تصادم، 2 افراد ہلاک
اس حادثہ میں ڈرائیور اورکلینر ہلاک ہوگئے۔مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پتور۔نائیڈوپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو ایک اور دوسری لاری نے ٹکردے دی۔
اس حادثہ میں ڈرائیور اورکلینر ہلاک ہوگئے۔مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔