تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں تک ریاست میں اسی طرح کی صورتحال کی برقراری کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادمیں کل شب بارش کے باوجود آج بھی شدید گرمی دیکھی گئی۔کئی مقامات پردرجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا۔جنوب مغرب مانسون کی آمد میں تاخیر کے سبب ریاست میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں تک ریاست میں اسی طرح کی صورتحال کی برقراری کا امکان ہے۔ریاست کے شمال مشرق اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے 12اضلاع میں شدید گرمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ساتھ ہی ریاست کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ظاہر کیاگیاہے۔