ایشیاء

شیخ حسینہ کے خلاف قتل کے مزید 2 نئے کیس درج

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے سابق کابینی وزرا کے خلاف 3 افراد کے قتل کے الزام میں 2 نئے کیس درج کرائے گئے ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے سابق کابینی وزرا کے خلاف 3 افراد کے قتل کے الزام میں 2 نئے کیس درج کرائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ كیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی
بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے، اموات کی تعداد 201 تک پہنچ گئی (ویڈیو)
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا

مہلوکین میں بی این پی کے 2 کارکن بھی شامل ہیں جنہیں ملک میں کوٹہ احتجاج کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

ڈھاکہ کی عدالتوں میں جمعہ کے روز درج کرائے گئے کیسس 76 سالہ لیڈر کے خلاف درج کرائے جانے والے بے شمار مقدمات میں شامل ہیں۔

5 اگست کو ان کے استعفیٰ اور ہندوستان کو فرار ہونے کے بعد ان کے خلاف یہ کیسس درج کرائے گئے ہیں۔

اخبار ڈیلی اسٹارکی اطلاع کے مطابق اس کے ساتھ ہی شیخ حسینہ کے خلاف مقدمات کی تعداد 84 ہوگئی ہے جن میں 70 مقدمات قتل کے الزامات سے متعلق ہیں‘ 8 مقدمات انسانیت کے خلاف جرائم اورنسل کشی‘ 3 مقدمات مبینہ اغوا اور 3 دیگر الزامات پر مبنی ہیں۔

a3w
a3w