سوشیل میڈیاشمال مشرق
ٹرینڈنگ

اتراکھنڈ میں روٹیوں پر تھوکنے پر 2مسلم نوجوان گرفتار (ویڈیو وائرل)

ملزمین 30 سالہ عامر اور 25سالہ فراست کو الموڑہ جیل بھیج دیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2نوجوان، اتراین میلہ میں اشنان کے لئے آنے والے بھکتوں کو دی جانے والی روٹیوں پر تھوک رہے ہیں۔

پتھوراگڑھ۔: باگیشور میں جاری اتراین میلہ میں قائم ایک فوڈ اسٹال پر روٹی بنانے کے دوران روٹیوں پر تھوکنے کے الزام میں 2نوجوانوں کو اترپردیش سے گرفتار کرلیاگیا۔ باگیشور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس چندرشیکھر گھوڑکے نے بتایا کہ دونوں کو نمائش کھیت میدان میں بنایا گیا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

ملزمین 30 سالہ عامر اور 25سالہ فراست کو الموڑہ جیل بھیج دیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2نوجوان، اتراین میلہ میں اشنان کے لئے آنے والے بھکتوں کو دی جانے والی روٹیوں پر تھوک رہے ہیں۔

باگیشور کے ضلع مجسٹریٹ آشیش بھٹگئی نے بتایا کہ واقعہ 17جنوری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں نظم و ضبط کی صورتحال بگڑنے کے اندیشہ کے تحت فوری کارروائی کی گئی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ جس دوکان میں یہ واقعہ پیش آیا اسے بند کردیا گیا۔