حیدرآباد

ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا کی مخالفت

مہیشور ریڈی نے مزید کہا کہ ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کو کانگریس ہائی کمانڈ کی اجازت حاصل نہیں ہے مگر ان کا حساس ہے کہ ہر کانگریس قائد کو عوام کے رابطہ میں رہنا چاہئے۔

حیدرآباد: کانگریس قائد مہیشو رریڈی نے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہریونت ریڈی اور راہولکی یاترا کے نظریات مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ 6فروری سے حلقہ اسمبلی مُلگ سے ریونت ریڈی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا آغاز کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

 انہوں نے کہا کہ وہ بھی کانگریس کے گڑھ سمجھے جانے والے حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے رابطہ قائم کریں گے۔ مہیشور ریڈی نے مزید کہا کہ ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کو کانگریس ہائی کمانڈ کی اجازت حاصل نہیں ہے مگر ان کا حساس ہے کہ ہر کانگریس قائد کو عوام کے رابطہ میں رہنا چاہئے۔

 سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران بلاک سطح پر پیدل یاترا منعقد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانبا سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے شیڈؤل کے مطابق26 جنوری سے چھ ماہ تک پیدل یاترا منعقد کیا جاتا تھا۔

 ریونت ریڈی صرف پانچ ماہ کیلئے پیدل یاترا کررہے ہیں۔ ان کی پیدل یاترا کیلئے رکن اسمبلی دھنیری انسویا المعروف ستیکا کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف ستیکا نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں پیدل یاترا میں حصہ لیں۔