بین الاقوامی
ایران نے پھر سے جنگ کی دھمکیاں خارج کردیں
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں سفارتکاروں سے گروپ سے کہا کہ آج جنگ کی باتیں پھر سے ہونے لگی ہیں لیکن میرے خیال میں جنگ ہو یا نہ ہو ہماری پالیسیاں وہی رہیں گی۔
دبئی (اے پی) ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کے دن عہد کیا کہ جنگ کے نئے خطرات ایران کو اس کی پالیسیوں سے ہٹانہیں سکیں گے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں سفارتکاروں سے گروپ سے کہا کہ آج جنگ کی باتیں پھر سے ہونے لگی ہیں لیکن میرے خیال میں جنگ ہو یا نہ ہو ہماری پالیسیاں وہی رہیں گی۔
انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ پھر سے ایران پر حملے نہ کرے۔ انہوں نے پچھلا بیان دہرایا کہ تہران خلیج فارس میں ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خطہ میں حالیہ جنگ کے بعد سب کچھ بدل گیاہے، پہلے جیسا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔