کھیل

ایشیا کپ کے لئے 2 مقامات کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان کا واحد ہوم میچ نیپال کے خلاف ہو گا اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں دیگر تین میچوں میں افغانستان اور بنگلہ دیش، بنگلہ دیش اور سری لنکا اور سری لنکا افغانستان کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

لاہور: ایشیا کپ 2023 کے لئے 2 وینیوز (مقامات) کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایشیا کپ کے ابتدائی میچز لاہور، باقی میچز سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کے لئے ہائبرڈ ماڈل اپنایا ہے جس کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے، اس کے بعد بقیہ میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

پاکستان کا واحد ہوم میچ نیپال کے خلاف ہو گا اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں دیگر تین میچوں میں افغانستان اور بنگلہ دیش، بنگلہ دیش اور سری لنکا اور سری لنکا افغانستان کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جئے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے، تاہم اس ہفتے جمعہ کو باضابطہ شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔