دہلی

سدارامیا نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات کی

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے جمعہ کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے جمعہ کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی سدارامیا نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ "آج نئی دہلی میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

 ذرائع کے مطابق سدارامیا جنہوں نے حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد گزشتہ ہفتہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، نے اپنی کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔