شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

تاج محل میں گنگاجل چھڑکنے پر 2 شرپسند نوجوان گرفتار (ویڈیو وائرل)

ہندوتواآئیڈیالوجی والے تاج محل کو اکثر تیجومہالئے کہتے ہیں۔ دونوں تاج گنج پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ آگرہ سٹی کے ڈی سی پی سورج رائے نے یہ بات بتائی۔

آگرہ: 17ویں صدی کی یادگارِ محبت تاج محل میں ہفتہ کی صبح گنگاجل چھڑکنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ لوگ پلاسٹک کی بوتلوں میں گنگاجل لے آئے تھے۔ دونوں کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا، جس میں وہ پانی چھڑکتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
مسلم رکن اسمبلی کے دورہ کے بعد مندر کو گنگاجل سے دھویا گیا (ویڈیو)
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

 اُن کی دلیل ہے کہ تاج محل تاریخی عمارت نہیں ہے، بلکہ شیومندر ہے اور انہوں نے اوم لکھے ایک اسٹیکر پر پانی چھڑکا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ تاج محل کا نام بدلنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کبھی کبھی یہاں آرتی یا پوجا کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔

مقامی سطح پر عدالت میں ایک کیس بھی چل رہا ہے، جس میں پوجا پاٹھ کی اجازت مانگی گئی ہے۔ ہندوتواآئیڈیالوجی والے تاج محل کو اکثر تیجومہالئے کہتے ہیں۔ دونوں تاج گنج پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ آگرہ سٹی کے ڈی سی پی سورج رائے نے یہ بات بتائی۔