شمالی بھارت

پاکستان کے 18 ہندوپناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت

احمد آباد میں مقیم پاکستان کے 18 ہندو پناہ گزینوں کو ہفتہ کے روز ہندوستانی شہریت عطا کی گئی۔ گجرات کے وزیرداخلہ ہرش سنگھوی کی موجودگی میں ایک کیمپ میں انہیں شہریت دی گئی۔

احمد آباد: احمد آباد میں مقیم پاکستان کے 18 ہندو پناہ گزینوں کو ہفتہ کے روز ہندوستانی شہریت عطا کی گئی۔ گجرات کے وزیرداخلہ ہرش سنگھوی کی موجودگی میں ایک کیمپ میں انہیں شہریت دی گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو جھٹکہ
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
پاکستان کے 100 سے زائد ہندوپناہ گزینوں کوہندوستانی شہریت منظور
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

2016 اور 2018 کے گزٹ اعلامیہ کے تحت احمد آباد‘ گاندھی نگر اور کچ کے ضلع مجسٹریٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش کے اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت عطا کریں۔

اس کے ساتھ ہی ضلع احمد آبادمیں مقیم پاکستان کے 1167 ہندوستانی پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دیدی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر کے دفتر میں منعقدہ ایک کیمپ میں ریاستی وزیر داخلہ سنگھوی نے انہیں ہندوستانی شہریت عطا کی گئی۔

انہوں نے تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ ایک نئے ہندوستان کے خواب کو سچ میں تبدیل کرنے مل جل کر کام کریں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہندوستانی شہریت حاصل کرنے والے تمام افراد کو سماج کے اصل دھارے میں لانے کی پابند عہد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے افغانستان‘ پاکستان اوربنگلہ دیش کے مصائب کا شکار اقلیتوں کو باآسانی اور تیزی سے ہندوستانی شہریت عطا کرنے کے لیے خصوصی کوشش کی ہے۔

a3w
a3w