صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 اموات

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 4,624 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 4,624 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
ہندوستان میں نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 467 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے۔

ملک میں اب تک 2,20,66,25,120 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49,622 ہو گئی ہے۔

ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,97,269 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,064 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,456 بڑھ کر 4,42,16,583 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 1,188 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دہلی میں 615، ہریانہ میں 408، اتر پردیش میں 303، مہاراشٹر میں 279، چھتیس گڑھ میں 266، راجستھان میں 229، ہماچل پردیش میں 219، کرناٹک میں 216، پنجاب میں 202، تامل ناڈو، 195، گجرات اور جموں میں 95 ، 95 کیسس کا اضافہ ہوا ۔

وہیں اڈیشہ 84، اتراکھنڈ 58، پڈوچیری 53، مغربی بنگال 47، آندھرا پردیش 33، مدھیہ پردیش 30، تلنگانہ 24، بہار 18، چنڈی گڑھ 15، جھارکھنڈ آٹھ، سکم سات، انڈمان اور نکوبار جزائر میں تین، لداخ، میگھالیہ، میزورم میں دو دو، منی پور میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی