دیگر ممالک

آسٹریلیا میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کے دوران 20 افراد کو گرفتارکیا گیا

آسٹریلیا میں سڈنی کے مضافاتی علاقے میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالنے کے الزام میں 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سڈنی: آسٹریلیا میں سڈنی کے مضافاتی علاقے میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالنے کے الزام میں 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

پولس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ NSW پولس فورس نے اپنے بیان میں کہا، "تقریباً 400 افراد نے منگل کی رات پورٹ بوٹنی میں بغیر اجازت کے احتجاج کیا، جس سے فارشور روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔ پولس کی ہدایت نہ ماننے پر 23 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق یہ احتجاج اسرائیلی شپنگ کمپنی زیم کے خلاف کیا گیا تھا جس نے غزہ پر جارحیت میں اسرائیلی حکومت کو اپنی حمایت کی پیشکش کی ہے۔

منگل کے روز اس مظاہرے کے وقت بندرگاہ پر اس کمپنی کا ایک جہاز موجود تھا۔