دہلی میں 2019 کی تاریخ دہرانے کا ماحول: دھامی
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کو کہا کہ پورے ملک کی طرح دہلی کے لوگ بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے دیوانے ہیں اور یہاں کے لوگوں کا جوش دیکھ کر صاف نظر آرہا ہے کہ یہ اس بار بھی دہلی کی سبھی سات سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوارجیتیں گے۔

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کو کہا کہ پورے ملک کی طرح دہلی کے لوگ بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے دیوانے ہیں اور یہاں کے لوگوں کا جوش دیکھ کر صاف نظر آرہا ہے کہ یہ اس بار بھی دہلی کی سبھی سات سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوارجیتیں گے۔
جنوبی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار رام ویر سنگھ بیدھوری کے حق میں آج یہاں لاڈو سرائے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھامی نے کہا کہ یہاں کے لوگ بی جے پی کے تئیں پرجوش ہیں اور اس بات کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دہلی 2019 کی تاریخ دہرا رہی ہے اور بی جے پی دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر جیت رہی ہے۔
جنوبی دہلی کے لوگوں سے مسٹر ودھوری کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا ’’میں، بھگوان بدری کیدار، آدی کیلاش، گنگا اور یمنا کی سرزمین سے، آپ سب سے مسٹر ودھوری کو ووٹ دیکر انہیں فتح یاب بنانے کی اپیل کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔
مودی نے سی اے اے قانون کو نافذ کیا، 370 کو ختم کیا، تین طلاق جیسی برائی کو روکنے کے لیے قانون بنایا، غریبوں کے لیے فلاحی اسکیمیں شروع کیں، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بہت سے انوکھے اقدامات کیے اور ایودھیا میں بھگوان شری رام مندر کی پران پرتشٹھا کرنے ایک منفرد کام کیا ہے۔ اس لیے انہیں تیسری بار ملک کا اقتدار سونپنا ہے۔
دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (آپ) پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر دھامی نے کہا “اخلاقیات کی بات کرکے ملک کی سیاست کو بدلنے کا خواب دیکھنے والے اروند کیجریوال بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔
ان کی عام آدمی پارٹی کے بڑے لیڈر بدعنوانی کی سزا کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک میں صاف ستھری سیاست کی بات کرنے والی اس پارٹی نے بدعنوانی میں کانگریس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اخلاقیات کی فریاد پر اقتدار میں آنے والی آپ نے دہلی کے عوام کو کھلے عام لوٹا ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی سربراہ اروند کیجریوال اب جیل میں ہیں۔