تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس لیڈروں کے ساتھ راہول گاندھی کی ورچول میٹنگ

دہلی سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تلنگانہ کے پارٹی لیڈروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ریاست کے پارٹی کے ذمہ داروں کو کئی تجاویز دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سلسلہ میں کانگریس قیادت چوکس ہے۔ دہلی سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تلنگانہ کے پارٹی لیڈروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ریاست کے پارٹی کے ذمہ داروں کو کئی تجاویز دیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
پارٹی قائدین کو الیکشن امور میں عمران خان سے ملنے کی اجازت
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
تلنگانہ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

 انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ گنتی کے مراکز سے باہر نہ آئیں۔اے آئی سی سی کے مبصرین کو بھی مختص شدہ گنتی مراکز میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مسائل ہیں تو ریاستی قیادت کے علم میں لایاجائے۔

پی سی سی لیڈروں نے کہا کہ بعض امیدواروں کو پہلے حیدرآباد آنے کی ہدایت دی گئی تاہم بعد ازاں اس ہدایت کو واپس لے لیا گیا۔ گنتی کا عمل اتوار کو تاج کرشنا ہوٹل سے اے آئی سی سی کے بعض لیڈران دیکھیں گے جو حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔

a3w
a3w