شمال مشرق

23 بنگلہ دیشی گرفتار، غیرقانونی داخل ہونے پر حکام کی کارروائی

ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سیکیوریٹی کے ملازمین نے گرفتارکرلیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ سرحدی علاقوں پر مداخلت کاروں اور غیرقانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔

اگرتلہ: ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سیکیوریٹی کے ملازمین نے گرفتارکرلیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ سرحدی علاقوں پر مداخلت کاروں اور غیرقانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش، 25افراد گرفتار

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کم ازکم 23بنگلہ دیش باشندوں کو جوکہ غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہورہے تھے‘ تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ یہ کاروائی ہفتہ کی رات کو اگرتلہ ریلوے اسٹیشن پر کی گئی۔

عہدیداروں کا بیان ہے کہ بنگلہ دیشی باشندے ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہے تھے تاکہ براہ گوہاٹی ہندوستان میں داخل ہوسکیں لیکن حکام نے ان کی اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

بنگلہ دیشی باشندے جن کی عمریں 19 تا40 سال کی بتائی گئی ہیں‘ سیکیوریٹی ملازمین کو بتایاہے کہ روزگار کی تلاش کے لئے وہ ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔

بارڈرسیکیوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے ترجمان نے بتایاہے کہ بنگلہ دیش کے کئی باشندے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے خواہاں ہیں لیکن ہماری بروقت کاروائی اورچوکسی کی وجہ انہیں اپنے عزائم میں ناکامی ہوتی جارہی ہے۔

چیف منسٹرتریپورہ مانک شاہ نے اس سلسلہ میں بی ایس ایف کو ہدایات دی ہیں کہ وہ غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے بنگلہ دیشیوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ اس سلسلہ میں سرحدی علاقوں پر موثراقدامات کئے جائیں۔

تریپورہ فرنٹئیر انسپکٹر جنرل پٹیل پیوش پرشوتم داس نے بتایاکہ ہند۔بنگلہ دیش سرحد کے علاوہ تریپورہ کے سرحدی علاقوں پر بھی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مداخلت کاروں اور غیرقانونی طور پر داخل ہونے والوں کو روکا جاسکے۔

a3w
a3w