شمالی بھارت
بہار میں بجلی گرنے سے ایک دن میں 23 افراد ہلاک
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(ایس ڈی ایم اے) عوام سے خاص طورپر دیہی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کررہی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران کھیتوں میں نہ جائیں‘ درختوں کے نیچے اور کھمبوں کے قریب نہ ٹھہریں۔
پٹنہ: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بجلی گرنے سے کم ازکم 23 افرادہلاک ہوگئے۔ ضلع روہتاس میں سب سے زیادہ 6ہلاکتیں ہوئیں۔ اورنگ آباد میں 1‘ کٹیہار میں 1‘ جہان آباد‘ بکسر اور جموئی میں فی کس 3‘ بانکہ اور بھاگلپور میں فی کس 2 جانیں گئیں۔
چیف منسٹر نتیش کمار نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(ایس ڈی ایم اے) عوام سے خاص طورپر دیہی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کررہی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران کھیتوں میں نہ جائیں‘ درختوں کے نیچے اور کھمبوں کے قریب نہ ٹھہریں۔ کچے مکانوں میں نہ رہیں۔ شہری علاقوں میں رہنے والوں کو چاہئے کہ وہ کھڑکیوں سے دور رہیں۔