ایشیاء

مشرقی افغانستان میں دھماکے : دو بچے ہلاک، دو زخمی

خوست: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں منگل کو ایک گھر میں دھماکے سے دو بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

خوست: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں منگل کو ایک گھر میں دھماکے سے دو بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
امپھال کالج کے قریب بم دھماکہ، ایک ہلاک
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی

صوبائی پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع اسماعیل خیل مندوزئی کے بہرام خیل گاؤں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ہونے والے دھماکے میں دو بچے موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دریں اثنا، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح ایک گھر کے اندر دھماکہ ہوا، جس میں دو بہن بھائیوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔