بھارت

چوتھے مرحلے میں صبح 11 بجے تک 24.87 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں صبح 11 بجے تک اوسط ووٹنگ 24.87 فیصد رہی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں صبح 11 بجے تک اوسط ووٹنگ 24.87 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے چار گھنٹوں میں اوسط ووٹنگ 24.87 فیصد رہی اور سب سے زیادہ 32.78 فیصد مغربی بنگال میں اور سب سے کم 14.94 فیصد مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر میں ہوئی۔

ووٹنگ پرامن اور شفاف طریقے سے جاری ہے، کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا:-

ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطہ… ووٹنگ کا فیصد

آندھرا پردیش …………….23.10

بہار……………………………22.54

جموں و کشمیر ………………. 14.94

جھارکھنڈ……………………………27.40

مدھیہ پردیش …………………………..32.38

مہاراشٹرا……………………………17.51

اڈیشہ……………………………23.28

تلنگانہ……………………………24.31

اتر پردیش ……………………………27.12

مغربی بنگال …………….32.78