تلنگانہ

حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے 243 افراد پکڑے گئے

طبی معائنہ کے دوران 207 افراد کے خون میں الکحل کی مقدار 36 سے 200 ملی گرام کے درمیان پائی گئی جبکہ 24 افراد میں یہ سطح 201 سے 300 ملی گرام اور 12 انتہائی نشہ میں دھت افراد میں 301 سے 550 ملی گرام تک ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر آباد ٹریفک پولیس نے گذشتہ روزحالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جس کے دوران مجموعی طور پر 243 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
نوافل اور ذکر الہٰی نفسیاتی امراض کا بہترین علاج، ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی رسم اجرا سے ڈاکٹرس کا خطاب

سائبر آباد ڈی سی پی ٹریفک (I) رنجن رتن کمار کے مطابق پکڑے گئے افراد میں 189 موٹر سائیکل سوار، 13 تری وہیلر ڈرائیور، 40 کار سوار اور ایک ہیوی وہیکل ڈرائیور شامل ہے۔

طبی معائنہ کے دوران 207 افراد کے خون میں الکحل کی مقدار 36 سے 200 ملی گرام کے درمیان پائی گئی جبکہ 24 افراد میں یہ سطح 201 سے 300 ملی گرام اور 12 انتہائی نشہ میں دھت افراد میں 301 سے 550 ملی گرام تک ریکارڈ کی گئی۔


ڈی سی پی نے واضح کیا کہ ان تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا ایک سنگین جرم ہے۔

اگر کوئی شخص نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کسی مہلک حادثہ کا سبب بنتا ہے تو اس کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 105 (غیر ارادی قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 سے 21 فروری کے درمیان عدالتوں نے نشہ میں گاڑی چلانے کے 236 معاملات کا فیصلہ سنایا جس میں 9 افراد کو جیل بھیجا گیا، نصف درجن افراد کو سماجی خدمات کے ساتھ جرمانہ اور 221 افراد پر صرف جرمانہ عائد کیا گیا۔