حیدرآباد میں انٹرنیشنل یوگاڈے کے 25 دنوں کی اُلٹی گنتی کی شروع
حیدرآباد میں آج انٹرنیشنل یوگا ڈے کے 25دنوں کی الٹی گنتی کی شروعات ہوگئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ یوگاڈے 1.5لاکھ ہیلت اینڈ اویرنیس ویل نیس سنٹرس اور آنگن واڑی مراکز میں منعقد کیاجائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر آیوش سدانند سونوال نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ دنیامیں امن کے لئے یوگا کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے دنیا بھر کے عوام کے ذہنوں کو یوگا کے فائدے پہنچائے ہیں۔
حیدرآباد میں آج انٹرنیشنل یوگا ڈے کے 25دنوں کی الٹی گنتی کی شروعات ہوگئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ یوگاڈے 1.5لاکھ ہیلت اینڈ اویرنیس ویل نیس سنٹرس اور آنگن واڑی مراکز میں منعقد کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نارتھ پول، ساوتھ پول اور انتارتیکا میں بھی یہ دن منایاجائے گا۔گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے کہا کہ یوگاتمام کو متحد رکھتا ہے اور اس کے ذریعہ مجموعی طورپر ذہنی اور صحت جسمانی ہوتی ہے۔
مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد انٹرنیشنل یوگاڈے کے حصہ کے طورپر 25روزہ الٹی گنتی کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے تمام سے خواہش کی کہ وہ یوگا ڈے کا حصہ بنیں جو دنیا بھر میں منایاجارہا ہے۔
رکن پارلیمنٹ لکشمن، اداکارہ سری لیلا، ارکان اسمبلی، اہم کھلاڑیوں نے بھی اس میں شرکت کی۔اس موقع پر گورنر اور مرکزی وزرا نے یوگاکی اہمیت پر سی ڈی جاری کی۔