شمالی بھارت

عصمت ریزی کے مجرم رام رحیم کو 50 روزہ پیرول منظور

پیرول ملنے کے بعد وہ اترپردیش کے باغپت میں اپنے گروپ کے ڈیرہ میں قیام کرے گا۔ اُسے آخری مرتبہ نومبر 2023 میں 21 دن کے لئے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اسے تین مرتبہ پیرول منظور کی گئی تھی۔

چندی گڑھ: عصمت ریزی کے مجرم اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو جمعہ کے روز 50 روزہ پیرول منظور کی گئی۔ وہ 2 سادھویوں کی عصمت ریزی کے جرم میں ہریانہ میں 20 سال کی سزائے قید کاٹ رہا ہے۔ اسے 4 سال کے عرصہ میں نویں مرتبہ پیرول دی گئی ہے۔

 پیرول ملنے کے بعد وہ اترپردیش کے باغپت میں اپنے گروپ کے ڈیرہ میں قیام کرے گا۔ اُسے آخری مرتبہ نومبر 2023 میں 21 دن کے لئے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اسے تین مرتبہ پیرول منظور کی گئی تھی۔ اُسے اب تک 184 دن کے لئے پیرول دی گئی ہے۔

 عصمت ریزی اور قتل کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ اگست 2017 سے سناریا جیل میں ہے۔ ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش میں اس کے بھکتوں کی کثیر تعدادہے۔ جیل مینول کے مطابق کسی بھی قیدی کو سال میں صرف 70 دن کیلئے پیرول منظور کی جاسکتی ہے۔