یوروپ

اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

حکام کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز اوسطاً 91.4 ڈگری فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا، جو 1763 میں درجہ حرارت کے اندراج کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

میلان: اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں ہیٹ ویو تاحال جاری ہے اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ 33 ڈگری سیلسیز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق 1763 کے بعد میلان کا یہ ریکارڈ ترین درجہ حرارت ہے، ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ اٹلی کا زیادہ تر حصہ گرمی کی لہر کی زدمیں ہے، اور جنگلاتی آگ کی وجہ سے جنوبی یورپ کا بیش تر حصہ مسلسل گرم ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چہارشنبہ کے روز اوسطاً 91.4 ڈگری فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا، جو 1763 میں درجہ حرارت کے اندراج کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

میلان شہر کا پچھلا ریکارڈ 91 ڈگری کا ہے، جو 2003 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب گرمی کی ایک قاتل لہر نے پورے یورپ میں 70 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ یونان، اسپین اور فرانس سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک چلا گیا ہے، تاہم موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر ٹوٹنے والی ہے اور اگلے چند دنوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدید اور طویل لہریں فعال ہو رہی ہیں، بالخصوص یورپ میں جس کے بارے میں عالمی موسمیاتی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم ہے۔