مہاراشٹرا

ناشک میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

رپورٹس کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر ایک منٹ پر ڈنڈوری، چاندوڑ، وانی، ابھونا، وڈنیر بھیرَو، نفپھاڑ، پیتھ، چاندوری اور گنگاپور کے علاوہ کارج کھیڑ، پہوچی باڑی اور ویرمل علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ناشک: مہاراشٹر کے ناشک ضلع کے متعدد تعلقہ میں ہفتہ کے روز 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ابتدائی رپورٹ میں دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر ایک منٹ پر ڈنڈوری، چاندوڑ، وانی، ابھونا، وڈنیر بھیرَو، نفپھاڑ، پیتھ، چاندوری اور گنگاپور کے علاوہ کارج کھیڑ، پہوچی باڑی اور ویرمل علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پیتھ تعلقہ میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی سے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کی ایک ٹیم ناشک پہنچ گئی ہے، جو صورتحال کا جائزہ لینے اور زلزلے کے اثرات کا معائنہ کرے گی۔