جرائم و حادثات

کوچنگ کلاسیز کی نابالغ طالبہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے 3 بھائی گرفتار

ملزمین تین بھائی کلاسز کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسیز میں مختلف مضامین بھی پڑھایا کرتے تھے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمین اسے کلاسیز میں جلد پہنچنے اور دیر سے جانے پر مجبور کیا کرتے تھے جس دوران وہ اسکے ہمراہ جنسی زیادتی کیا کرتے تھے ۔

ممبئی: ممبئ میں کوچنگ کلاسیز کی نابالغ طالبہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے تین بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جو ساوتھ ممبئ میں ایک نامور کوچنگ کلاسیز چلا رہے تھے ان پر الزام ہیکہ انہوں نے تقریباً دو سالوں تک اپنی کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر بار بار جنسی زیادتی کی تھی اور وہ اسے اپنے موبائیل پر فحش فلمیں بھی دکھلایا کرتے تھے ۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
حیدرآباد: ECET کی مفت کوچنگ کلاسس کا افتتاح

پولیس کے مطابق ملزمین تین بھائی کلاسز کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسیز میں مختلف مضامین بھی پڑھایا کرتے تھے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمین اسے کلاسیز میں جلد پہنچنے اور دیر سے جانے پر مجبور کیا کرتے تھے جس دوران وہ اسکے ہمراہ جنسی زیادتی کیا کرتے تھے ۔

اس معاملے کی شکایت طالبہ نے اپنی والدہ سے کی تھی لیکن والدہ اور متاثرہ پولیس میں شکایت کرنے سے کترا رہے تھے بعد میں اطفال کے سرکاری محکمے کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق محکمہ اطفال کے روبرو لڑکی نے تمام باتیں بتلائ جسکے بعد کاروائ کا آغاز عمل میں آیا

پولیس نے بتایا کہ ملزمین، کی عمریں 24، 25 اور 27 سال ہیں اور وہ جماعت ہفتم سے لیکر بارہویں تک کے طلبا ء کی کوچنگ کیا کرتے تھے، جس میں تقریبا 35-40 لڑکیاں بھی زیر تعلیم ہیں

ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن نے ملزمین کے خاف تعزیرات ہند اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) 2012 کی چھیڑ چھاڑ، عصمت دری، غیر فطری جنسی تعلقات اور مجرمانہ دھمکی کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے ۔ملزمین کو آج تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھیں پولیس تحویل میں دئے جانے کا حکم صادر کیا گیا

a3w
a3w