شمالی بھارت

اسپتال میں آکسیجن کی پائپ لائن چوری

اسپتال کے ٹیکنیشن نے بھی فوری طور پر ٹوٹی ہوئی آکسیجن گیس لائن کو دوبارہ جوڑ کر آئی سی یو میں آکسیجن کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کی۔

الور: راجستھان کے الور شہر میں سرکاری خواتین اسپتال کے احاطے سے آکسیجن سپلائی پائپ لائن چوری کرنے کی کوشش اور گارڈ کی سمجھ داری کی وجہ سے دو چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

ملنے والی اطلاعات کے مطابق دیگر افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے لیکن چوروں کی آکسیجن سپلائی لائن اکھاڑ کر چوری کرنے کی کوششوں سے 20 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بروقت متبادل انتظامات کئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آنے دیا۔

اسپتال کے اسٹاف نے فوری طور پر اس کی اطلاع کوتوالی پولیس اسٹیشن کو دی۔ اس کے بعد تھانہ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔

اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر لائن کی مرمت کی کیونکہ یہ آکسیجن لائن پی او ڈبلیو، آئی سی یو اور ایف بی این سی کے مریضوں کے لئے سپلائی ہو رہی ہے، ایسے میں کچھ دیر کے لیے زندگی مشکل میں آگئی تھی۔

ایسے میں جلدی سے اسپتال کا عملہ موقع پر پہنچا۔ 10متبادل سلنڈروں کا انتظام کر کے مریضوں کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرائی گئی۔ اسپتال کے ٹیکنیشن نے بھی فوری طور پر ٹوٹی ہوئی آکسیجن گیس لائن کو دوبارہ جوڑ کر آئی سی یو میں آکسیجن کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کی۔