تلنگانہ
کتوں کے حملہ میں 3 بچے زخمی
مقامی افراد نے اس واقعہ پر شدید دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے شکایت کی کہ حالیہ دنوں کے دوران کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اورحکام کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
حیدرآباد: گھر کے باہر کھیل میں مصروف تین بچوں پر کتوں نے حملہ کرتے ہوئے ان کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے گنوکلادیہات میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
مقامی افراد نے اس واقعہ پر شدید دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے شکایت کی کہ حالیہ دنوں کے دوران کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اورحکام کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔