تلنگانہ
آصف آباد میں 3 تیندوے کیمرہ ٹریپ میں دیکھے گئے
۔ یہ تیندوے ضلع کے مالینی اور داری گاوں کے جنگلات میں پائے گئے جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے قریبی دیہاتوں میں رہنے والوں کو چوکس کیا اوران کو احتیاط کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں تین تیندوے، کیمرہ ٹریپ میں دیکھے گئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے یہ کیمرے،شیر کی نقل وحرکت کو قید کرنے کیلئے لگائے تھے جس کے سبب گذشتہ کچھ عرصہ سے عوام بالخصوص کسانوں میں تشویش کی لہردیکھی جارہی ہے۔
ان کیمروں میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو تین تیندوے نظرآئے۔ یہ تیندوے ضلع کے مالینی اور داری گاوں کے جنگلات میں پائے گئے جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے قریبی دیہاتوں میں رہنے والوں کو چوکس کیا اوران کو احتیاط کا مشورہ دیا۔انہوں نے جنگل میں تیندوں کی تعداد میں اضافہ پر مسرت کااظہار بھی کیا۔