حیدرآباد

امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت

امریکی سفیر برائے ہند یرک گار سٹی نے کہا ہے کہ اس سال امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ تین ماہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

حیدرآباد: امریکی سفیر برائے ہند یرک گار سٹی نے کہا ہے کہ اس سال امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ تین ماہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کے سلاٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہمارے لئے طلباء کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ جن طلباء کو امریکی یونیورسٹیز میں داخلہ مل چکاہے۔ انہیں جلد سے جلد ویزاء کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہم نے ہندوستان بھر میں آج کی تاریخ تک 5 لاکھ اسٹوڈنٹس ویزاء درخواستوں کو قطعیت دے دی ہے۔ اس سال اواخر تک 10 لاکھ تک کا اضافہ ہوسکتاہے۔ امریکی سفیر یرک گارسٹی آج ”ٹی ہپ“ گچی باؤلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں واقع قونصلیٹ آفس میں توسیع کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاکہ ویزا کی اجرائی میں تیزی پیدا کی جاسکے۔ ہم اسٹاف کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے حکومت ہند کی جانب سے منظوری حاصل کرنا پڑتاہے۔

اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کی منظوری حاصل ہوجائے تو ویزا کی اجرائی میں اضافہ کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق امریکی سفیر نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ طئے پایا ہے۔ تاحال دونوں ممالک کے درمیان 1.91 بلین ڈالر کا کاروبار ہوچکا ہے‘ آئندہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

ہندوستان میں G20 کانفرنس کے انعقاد سے متعلق یرک گارسٹی نے بتایا کہ G20 میں ہندوستان اہم رول ادا کرے گا۔ مستقبل میں اس خطہ میں ہندوستان کی قیادت اُبھرے گی۔ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا۔ امریکی سفیر برائے ہند جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔ یہ ان کا حیدرآباد پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل چو محلہ پیالیس کا مشاہدہ کئے ہیں۔ وہ تاریخی چارمینار اور دیگر یادگار عمارتوں کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

حیدرآباد کی تہذیب وتمدن سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کی ترقی کو دیکھ کر انہیں خوشی ومسرت ہوئی ہے۔ ان کے لئے حیدرآباد کا یہ سہ روزہ دورہ یادگار ثابت ہوگا۔ اسی دوران امریکی سفیر نے دفتر قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور امریکہ کی یوم آزادی تقریب میں حصہ لیا ہے جو جمعہ کے روز منائی گئی۔ اس تقریب میں ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بھی شرکت کی۔ امریکی سفیر اتوار کو دہلی واپس ہوں گے۔

a3w
a3w