تلنگانہ

رنگاریڈی میں سڑک حادثہ، 2 ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھاکہ اسکوٹی پر جانے والے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کوتورمنڈل کے فاطمہ پور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار اسکوٹی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ اسکوٹی پر جانے والے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ مہلوکین نابالغ بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w